آسان قیمتیں، کھاتہ ہمیشہ مفت
مفت شروع کریں۔ POS اور اسٹاک کی ضرورت ہو تو اپ گریڈ کریں — ہر بزنس پلان کے ساتھ 14 دن کا مفت ٹرائل۔
کھاتہ
ہر دکان کے لیے ڈیجیٹل کھاتہ۔
مفت
مفت شروع کریں- گاہکوں کا کھاتہ — ادھار اور وصولی
- واٹس ایپ / SMS یاد دہانی
- سپلائر کھاتہ اور خرچے
- رپورٹس
- اسٹاف لاگ اِن
- 1 دکان
بزنس
ایک دکان کے لیے POS اور اسٹاک۔
Rs 1,499/ ماہانہ
مفت ٹرائل شروع کریں- کھاتہ پلان کی ہر چیز
- POS، رسید اور تھرمل پرنٹ
- اشیا، ویریئنٹس، IMEI ٹریکنگ
- اسٹاک کی آمد اور ایڈجسٹمنٹ
- منافع کی رپورٹس
- 1 دکان · 1,000 اشیا
بزنس پلس
دو دکانوں کے لیے۔
Rs 2,499/ ماہانہ
مفت ٹرائل شروع کریں- بزنس پلان کی ہر چیز
- دکانوں کے درمیان اسٹاک کی منتقلی
- سب دکانوں کی رپورٹس
- 2 دکانیں · 3,000 اشیا
بزنس پرو
بڑھتے کاروبار کے لیے۔
Rs 4,999/ ماہانہ
مفت ٹرائل شروع کریں- بزنس پلس کی ہر چیز
- 5 دکانوں تک
- لا محدود اشیا
- پانچوں دکانوں کی رپورٹس
قیمتیں پاکستانی روپے میں۔ ادائیگی بینک ٹرانسفر، جاز کیش یا ایزی پیسہ سے۔
دکاندار اکثر پوچھتے ہیں
کیا کھاتہ واقعی مفت ہے؟
جی ہاں۔ کھاتہ پلان — گاہکوں کا کھاتہ، یاد دہانی، سپلائر کھاتہ، خرچے اور رپورٹس — ہمیشہ مفت ہے۔ پیسے صرف تب دیں جب POS، اسٹاک اور IMEI چاہیے ہو۔
کیا بل بنا کر رسید پرنٹ کر سکتے ہیں؟
جی ہاں، ہر بزنس پلان میں۔ بارکوڈ اسکین کریں، چاہیں تو رعایت دیں، کیش، جاز کیش، ایزی پیسہ، بینک ٹرانسفر یا کارڈ سے رقم لیں اور رسید پرنٹ یا شیئر کریں۔ اگر گاہک کچھ رقم دے تو باقی خود بخود اس کے کھاتے میں چلی جاتی ہے۔
کیا کمپیوٹر ضروری ہے؟
نہیں۔ پکا حساب ہر اینڈرائیڈ فون، آئی فون اور کمپیوٹر کے براؤزر پر چلتا ہے۔ جو چاہیں استعمال کریں — ڈیٹا ایک ہی رہتا ہے۔
کیا اردو میں چلا سکتے ہیں؟
جی ہاں۔ پوری ایپ اردو اور انگریزی میں ہے، اور ہر اسٹاف ممبر اپنی زبان خود چن سکتا ہے۔
کیا میرا ڈیٹا محفوظ ہے؟
آپ کا ڈیٹا محفوظ سرورز پر رکھا جاتا ہے اور روزانہ اس کا بیک اپ بنتا ہے۔ دکان کا ڈیٹا صرف آپ اور آپ کا شامل کیا ہوا اسٹاف دیکھ سکتا ہے۔
کیا سیلزمین میرا منافع دیکھ سکتا ہے؟
نہیں۔ ہر اسٹاف ممبر کیا کر سکتا ہے، یہ آپ طے کرتے ہیں۔ سیلزمین لاگت یا منافع دیکھے بغیر سیل اور کھاتہ لکھ سکتا ہے۔
میری موبائل شاپ ہے، کیا IMEI ٹریک ہوتا ہے؟
جی ہاں۔ ہر فون (ڈوئل سم بھی) اسٹاک میں آنے سے سیل اور واپسی تک IMEI سے ٹریک ہوتا ہے۔ کوئی بھی IMEI تلاش کر کے دیکھیں کہ کب اور کس کو بیچا۔
کیا سارے پروڈکٹس ایک ایک کر کے لکھنے ہوں گے؟
نہیں۔ اپنی پروڈکٹس کی لسٹ ایکسل سے ایک ساتھ امپورٹ کریں، پھر سپلائر سے مال آنے پر اسٹاک شامل کریں۔ اس کے بعد ہر سیل اور واپسی پر گنتی خود درست رہتی ہے۔
بزنس پلان کی ادائیگی کیسے کریں؟
بینک ٹرانسفر، جاز کیش یا ایزی پیسہ سے۔ ایپ کے بلنگ صفحے سے ادائیگی بھیجیں، ہم آپ کا پلان چالو کر دیں گے۔
آج ہی پکا حساب شروع کریں
کھاتہ ہمیشہ مفت۔ 5 منٹ میں اپنی دکان سیٹ کریں۔